آج ملک کے جو حالات ہیں وہ آزادی کے بعد سب سے زیادہ پریشان کن حالات ہیں۔ ایسے حالات کو بدلنے کیلئے ملک کے جمہوری طاقتوں کو متحد اور متحرک رہنا چاہئے۔
چنئی ۔ ( پریس ریلیز) ۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) تمل ناڈو کی جانب سے چنئی سیدا پیٹ چیمبر آف کامرس کے شادی ہال میں 13مئی 2022 کو ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان دی کشمیر فائلز ۔ چھوٹ کا پلندہ اور نفرت کے بیج بونے والی فلم\;39;رکھا گیا۔
اس سمینار میں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی صدر نیلائی مبارک، تامل نیشنل لبریشن موومنٹ کے جنرل سکریٹری تیاگو، مئی 17 تنظیم کے کوآرڈنیٹر ترو مروگن گاندھی اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر محمد اسماعیل نے خطاب کیا۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری رتھنم اناچی کی قیادت میں ہوئی اس سمینار میں ریاستی سکریٹری اے کے عبد الکریم، چنئی شمالی علاقائی صدر محمد رشید، جنوبی چنئی جنوبی ضلعی صدر محمد بلال، جنوبی چنئی شمالی ضلع کے صدر محمد سلیم پارٹی کارکنان سمیت 300 افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک نے اپنے خطاب میں کہا کہ دی کشمیر فائلز فلم کے تعلق سے سمینار کا انعقاد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ آج ملک میں تشدد کی سیاست عروج پر ہے ۔ تشدد میں ملوث لوگوں کو آج بڑے عہدے دیئے گئے۔ فسطائی ہندوتوا طاقتیں ملک میں ماب لنچنگ کے ذریعے تشدد کی سیاست کررہی ہیں ۔ کشمیر کے تعلق سے دویک اگنی ہوتری نے جو فلم کشمیر فائلز بنائی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ اور نفرت کی بیج بونے والی فلم ہے ۔
خود وزیر اعظم نریندر مودی نے فلم ڈائرکٹر اور فلم کی تعریف کی ہے وہ باعث تشویش ہے ۔ کئی ریاستی حکومتیں اس فلم کو دیکھنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
نیلائی مبار ک نے سوال اٹھایا کہ جھوٹ پر مبنی کشمیر فائلز فلم بنانے والے لوگ کیا گجرات فائلز جو حقائق پر مبنی ہے اس پر فلم بنائینگے؟۔
دی کشمیر فائلز فلم کے ذریعے معصوم ناظرین کے دلوں میں مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف نفرت کے بیج بوئے جارہے ہیں۔ گاو کشی، لو جہاد، ماب لنچنگ کے بعد اب فلموں اور بلڈوزر کے ذریعے مسلمانوں کے قتل عام کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔
آج ملک کے جو حالات ہیں وہ آزادی کے بعد سب سے زیادہ پریشان کن حالات ہیں۔ ایسے حالات کو بدلنے کیلئے ملک کے جمہوری طاقتوں کو متحد اور متحرک رہنا چاہئے۔ نیلائی مبارک نے تیقن دلایا کہ ملک کے کسی بھی کونے میں بھی عوام مخالف مظالم کے خلاف ایس ڈی پی آئی سرگرم رہے گی۔