جبل پور۔(پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر عرفان الحق کی قیادت میں پارٹی کی جبل پور ضلع کی ایک وفد نے 9مئی 2022کو گوہل پور تھانہ جاکر سیہورمیں آئین مخالف تقریر کرنے والے پنڈت پردیپ مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
ایس ڈی پی آئی کی وفد نے تھانہ انچارج سے درخواست کی کہ ایسے تقاریر اور بیانات پر پابندی لگانی چاہئے جس سے آپسی بھائی چارے کو خطرہ لاحق ہوتا ہو۔
اس موقع پر تھانہ گوہل پور کے انچارج نے درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں ضلعی ایگزیکٹیو ممبران مجاہد انصاری، لیاقت، انصاری،محمود احمد، ضلعی میڈیا انچارج رفیق احمد شریک رہے۔
خیال رہے کہ پنڈت مشرا نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریلی کے دوران آئین مخالف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کےلئے آئین کو بدلنا ہوگا۔
واضح رہےکہ ملک بھر میں ان دنوں نفرت آمیز تقاریر اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف جرائم اور ان کے خلاف تشدد پر اکسانے والے بیانات سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی میں اتراکھنڈ دہلی اوردیگر علاقوں میں دھرم سنسند کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ اور ان واقعات کے خلاف کارروائی برائے نام ہی ہوتی ہے۔