امجد خان کا گھر
قومی خبریں

رمضان المبارک میں روزہ رکھنے والا ہندو شخص

ملک میں نفرت آمیز ماحول کے باوجود آج بھی کئی ایسے لوگ ہیں جو ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو نہ صرف برقرار رکھنے ہوئے ہیں بلکہ وہ دوسروں کے لئے قابل مثال بنے ہوئے ہیں۔

اٹاوہ : رمضان کے مقدس مہینے میں گزشتہ 23 سالوں سے روزے رکھنے والے اٹاوہ کے امر سنگھ شاکیا ہندوستان کی گنگا جمونی تہذیب کی زندہ مثال بن گئے۔

شیونگر اڈہ محلے کے 60 سالہ آمر سنگھ کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے اور وہ ہندو سماج کی تمام رسومات اور اس کے تہواروں کی پیروی کرتے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنے گھر میں پوجا کرتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی روزے رکھتے ہیں۔

امر سنگھ اٹاوہ میں چائے کی دکان چلاتے ہیں اور رمضان کے مقدس مہینے میں وہ پورا مہینہ اپنی چائے کی دکان بند رکھتے ہیں۔

امر سنگھ اپنی بیوی شانتی دیوی اور شادی شدہ بیٹی انجلی، بیٹے جتیندر شاکیا اور بہو مایا دیوی اور ایک پوتے کے ساتھ رہتے ہیں۔

اپنے روزے کے بارے میں امر سنگھ کہتے ہیں کہ وہ سکون محسوس کرتے ہیں۔ امر سنگھ کہتے ہیں، ’’اگرچہ میں نماز نہیں پڑھتا، میں قرآن ہندی میں پڑھتا ہوں۔
30 دنوں تک روزہ رکھنے کے بعد امر سنگھ عید الفطر کے موقع پر "بھنڈارا” (ایک دعوت) کرتے ہیں۔

اٹاوہ میونسپل کونسل کے سابق چیئرمین فرحان احمد کا کہنا ہے کہ امر سنگھ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں میں قابل احترام شخصیت بن چکے ہیں۔