یروشلم: اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے سٹن گرینیڈ اور آنسو گیس فائر کیے۔ اس حملے میں کم از کم 20 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو مسجد میں صبح کی نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہونے والے نمازیوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
BREAKING: Israeli soldiers are currently invading Al Aqsa mosque, firing bullets, sound grenades, and tear gas at Palestinians. pic.twitter.com/f94x6Ke3yL
— IMEU (@theIMEU) April 15, 2022
۔
دریں اثنا، اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک ویڈیو جاری کی اور دعویٰ کیا کہ حماس اور PA کے جھنڈے اٹھائے ہوئے درجنوں نقاب پوش افراد نے صبح سویرے مسجد الاقصی کی طرف مارچ کیا۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ بھیڑ نے پتھر اکٹھے کیے اور انہیں مغربی گیٹ کی سمت پھینکا۔
Dozens of masked men carrying Hamas and PA flags marched into Al-Aqsa mosque in the early morning hours, chanting inciting messages and setting off fireworks.
The crowd collected stones and large rocks, which were then hurled in the direction of the Mugrabi Gate. (1/3) pic.twitter.com/pmX1t5y0X2
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) April 15, 2022
وزارت نے مزید کہا کہ پولیس بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے میدان میں داخل ہوئی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے آئے دن فلسطینیوں پر تشدد کیا جاتا ہے، حال ہی میں درجنوں فلسطینی افراد کو گرفتار کیا گیا اور انہیں جیلوں میں بند کردیا گیا۔