قومی خبریں

بنگلور کے 7 اسکولوں میں بم کی دھمکی

بنگلور کے سات اسکولوں کو جمعہ کے ای میل کے ذریعہ بم کی دھمکی ملی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ پولیس ٹیمیں جائے وقوع پر چیکنگ کر رہی ہیں۔

پنت نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ "ہماری مقامی پولیس اس کی جانچ کر رہی ہے۔ وہاں باریک بینی سے تلاش کی جارہی ہے اور اس کے مطابق بم اسکواڈ وہاں چیکنگ کے لیے گئے ہیں‘‘۔

دی نیوز منٹس کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب ایک اسکول کو بھیجی گئی ای میل میں دعویٰ کیا گیا کہ اسکولوں میں ایک "بہت طاقتور بم” رکھا گیا ہے۔

دھمکی ملنے کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور بم اسکواڈ کے ذریعہ اسکول کے احاطے میں تلاشی لی جارہی ہے۔

ڈی نیوز منٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ اسکول میں بم نصب کیا گیا ہے۔ "یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ فوری طور پر پولیس اور سیپرز کو کال کریں، آپ سمیت سینکڑوں جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے، دیر نہ کریں، اب سب کچھ صرف آپ کے ہاتھ میں ہے،”

کمشنر نے کہا، "ای میل کی بنیاد پر، ہماری ٹیمیں موقع پر چیک کر رہی ہیں… جب مزید معلومات آئیں گی، تو آپ (میڈیا) کے ساتھ شیئر کی جائیں گی”۔