ملک بھر میں ان مسلمانوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ کبھی حجاب پر پابندی کے نام پر مسلم طالبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے تو کبھی حلال گوشت کو لیکر ان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
ممبئی: ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیا کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز کو بند کیا جائے۔
راج ٹھاکرے شیواجی پارک میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مساجد میں لاؤڈسپیکر اتنی زیادہ آواز میں کیوں بجائے جاتے ہیں؟ اگر اسے نہیں روکا گیا تو مساجد کے باہر زیادہ مقدار میں ہنومان چالیسہ بجانے والے اسپیکر ہوں گے۔
اسی کے رد عمل میں ممبئی کے گھاٹ کو پر میں ایم این ایس کے لیڈر کے دفتر میں لاؤڈسپیکر پر ہنومان چالیسہ شروع کیا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں پولیس کو تعینات کیا گیا۔
ایم این ایس لیڈر نے کہا کہ اب ہنومان چالیسہ دن دو مرتبہ دو دو گھنٹے لاؤڈسپیکر پر ہوا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نماز یا کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں ہوں۔ مجھے اپنے مذہب پر فخر ہے،‘‘
انہوں نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار پر بھی تنقید کی، ان پر الزام لگایا کہ وہ وقتاً فوقتاً ذات پات کا کارڈ کھیل رہے ہیں اور سماج کو تقسیم کررہے ہیں۔
راج ٹھاکرے نے اپنے کزن ادھو ٹھاکرے پر بھی طنز کیا، جن کی پارٹی، شیو سینا، وزیر اعلیٰ کے عہدے پر 2019 میں بی جے پی سے الگ ہو گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت میں شامل تین پارٹیوں (شیو سینا، این سی پی اور کانگریس) نے "عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز کیا ہے”۔