حالات حاضرہ

کرناٹک: حلال گوشت کے خلاف فرقہ پرستوں کی مہم

ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع کے بعد مندر احاطے میں منعقد ہونے والے میلے میں مسلمانوں کے اسٹالس پر پابندی کے بعد اگادی کے دوران حلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، کئی ہندو تنظیموں نے حلال گوشت پر پابندی کی تائید کی ہے تو کچھ بی جے پی رہنماؤں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے منگل کو ہندوتوا تنظیموں کے اس کال کی تائید کی جس میں ہندوؤں سے کہا گیا کہ وہ مسلمانوں کے ذریعہ فروخت کیے جانے والے حلال گوشت کا بائیکاٹ کریں۔

مسلم کمیونٹی کے تاجروں پر مندروں کے قریب دکانیں لگانے پر پابندی عائد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی فرنگی تنظیمیں ہندوؤں سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ وہ مسلمان دکانداروں سے ‘ہوساتوڈاکو’ کے لیے گوشت نہ خریدیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گوشت ہندو دیوتاؤں کو نہیں چڑھایا جانا چاہیے۔

ہوساتھوڈاکو یوگادی تہوار کے ایک دن بعد منایا جاتا ہے اور یہ ریاست کے کئی اضلاع میں نئے قمری سال کی تقریبات کا ایک لازمی حصہ ہے۔ نان ویجیٹیرین ہندوؤں کا ایک حصہ اس دن گوشت کھاتا ہے۔

ہندو جنا جاگروتھی سمیتی کے ریاستی ترجمان موہن گوڈا نے الزام لگایا کہ مسلمانوں کی دکانوں پر فروخت ہونے والا گوشت پاکیزہ نہیں ہے، اس لیے اسے ہوساتھوڈکو کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

"ہوساتھوڈاکو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، گھروں میں پکایا جانے والا نان ویج کھانا دیوی دیوتاؤں کو پیش کیا جاتا ہے، لیکن مسلمان تاجر حلال گوشت ( جس جانور کو اللہ کے نام سے ذبح کیا گیا ہو) ہی فروخت کرتے ہیں۔ اس لیے یہ ہماری تقریبات کے لیے موزوں نہیں ہے۔ ہم نے مسلم تاجروں کی دوکانوں سے گوشت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،‘‘ گوڑا نے مزید کہا کہ اگر مسلمان غیر حلال گوشت فروخت کرتے ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

دریں اثناء روی نے حلال گوشت کے بائیکاٹ کی کال دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’’اکنامک جہاد‘‘ ہے اور مسلمانوں کے لیے گوشت کی منڈی پر اجارہ داری ختم کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ” بنیادی طور پر حلال کا مطلب جانور کو اللہ کے نام سے ذبح کرنا ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ ان کا مذہبی عمل ہو سکتا ہے، ہندوؤں کے لیے یہ ناقابل قبول ہے۔

جے ڈی (ایس) فلور لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کرناٹک کے سماجی تانے بانے کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے رجحانات کی مذمت کرنے پر زور دیا اور ہندو نوجوانوں سے کہا کہ وہ ریاست کو خراب نہ کریں، جو ”امن وامان کا گہوارہے” ہے۔

قبل ازیں ریاست کے 61 ترقی پسند مفکرین، بشمول K Maralusiddappa، پروفیسر SG Siddaramaiah، Bolwar Mahamad Kunhi، اور ڈاکٹر Vijaya، نے چیف منسٹر بسواراج بومائی کو خط لکھ کر ان سے مذہبی منافرت پر قابو پانے کی اپیل کی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ "تہوار پوری ریاست میں منعقد کیے جاتے ہیں اور یہ تمام معاشی اور ثقافتی جہتیں ہیں جو کسی بھی مسلمان رشتہ دار کو دولت مند نہیں بناتے ہیں۔

حکمراں جماعت کے ایم ایل سی اے ایچ وشواناتھ نے کہا کہ کیا غیر ہندو تاجر اور دکاندار ہندوستان کے شہری نہیں ہیں؟ اس سے پہلے بیلگاوی شمال سے بی جے پی کے ایم ایل اے، بینکے نے کہا تھا کہ ہر کوئی اپنی تجارت کر سکتا ہے اور یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کیا خریدنا ہے۔

بائیوکان پرائیویٹ لمیٹیڈ کی ایکزیکٹیو چیئرپریسن کرن مزمدار نے کہا کہ کرناٹک وزیر اعلی کو مذہبی منافرت کو جلد از جلد ختم کردینا چاہیے ورنہ مذہبی منافرت ہندوستان کے آئی ٹی لیڈرشپ کو ختم کردے گا۔