مطاف میں جسمانی فاصلے کے اسٹیکرز کی ترتیب
مسلم دنیا

بیرون ملک عازمین عمرہ پر پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

سعودی عرب بیرون ملک مسلمانوں کو عمرہ کرنے کے لیے ملک میں آنے کی اجازت دینے کے لیے پابندیوں کو کم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نیوز پورٹل المرسد کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ بیرون ملک مقیم زائرین کو ان کے آبائی ممالک میں کمپنیوں کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق "منصوبے کے مطابق عازمین کو رہائش، اجازت نامہ اور ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے کے لیے ایک مقامی کمپنی سے معاہدہ کرنا ہوگا”۰

سعودی حکام نے مقدس مہینے رمضان المبارک میں عمرہ کے عازمین کے لیے انتظامات کو مکمل کرلیا ہے، رمضان المبارک میں سب سے زیادہ عمر کیا جاتا ہے اس وجہ سے اس ماہ کو عمرہ کا موسم کہا جاتا ہے۔

سعودی حکام نے حال ہی میں عمرہ کرنے کے لیے اقدامات میں نرمی کی ہے کیونکہ مملکت نے COVID-19 کے خلاف پابندیوں میں بڑی حد تک نرمی کی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے متعدد احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں جن میں مسجد حرام میں نماز ادا کرنے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ جانے کے اجازت ناموں کی منسوخی بھی شامل ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات میں داخل ہونے کے لیے کورونا وائرس ٹیکوں کی جانچ ختم کر دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ وزارت نے عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم مسلمانوں کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے ڈیٹا کی ایک بار لازمی رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ دونوں مقدس مقامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے منفی PCR ٹیسٹ کے نتائج کی لازمی پیشکش کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

غیر ویکسین شدہ یا جزوی طور پر ویکسین شدہ مسلمان اب کچھ شرائط کے تحت عمرہ کر سکتے ہیں۔ ایسے مسلمانوں کو مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کی بھی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ COVID-19 سے متاثر نہ ہوں یا دوسرے ایسے افراد سے رابطے میں نہ آئے ہوں جو اس بیماری کے شکار ہو۔

سعودی عرب نے اس ماہ کے شروع میں سب سے زیادہ انسداد کورونا وائرس پابندیاں ہٹا دی ہیں کیونکہ مملکت میں وائرس کے انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔