تمل ناڈو جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے مسلم عمر قید کے قیدیوں سمیت تمام عمر قید کے قیدیوں کو کابینہ میں قرار داد منظور کرکے انہیں ضمانت دیکر رحم کی بنیاد پر رہا کیا جائے۔
ترونیل ویلی۔ (پریس ریلیز)۔ سپریم کورٹ کی رہنمائی اور آئین کے آرٹیکل 161کے تحت اور 10سال جیل کی سزا کاٹ چکے مسلم اور تمام عمر قید کے قیدیوں کو فوری طور پر رحم کی بنیاد پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی نے 26مارچ 2022کو ترونیل ویلی شہر میں ایک زبر دست احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔
اس احتجاجی مظاہرے کی صدارت ایس ڈی پی آئی کے نیلائی زونل صدر ذوالفقار علی نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں نیلائی ضلعی صدر شاہ الحمید عثمانی، تینکاسی ضلعی صدر یاسر خان، کنیاکماری ضلعی صدر ستارعلی، نیلائی رورل ضلعی صدر پیر مستان، توتوگڈی ضلعی صدر شمس الدین، نیلائی زونل پاپولرفرنٹ چیئرمین ٹیپو سلطان اور ضلعی اور حلقہ کے منتظمین موجود رہے۔
اس مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو کے ریاستی صدر نیلائی مبارک، ریاستی جنرل سکریٹری احمد نووی، وی سی کے لیڈر تمل انین، پچائی تملگم پارٹی کے بانی ادے کمار، پاپولر فرنٹ ریاستی جنرل سکریٹری محی الدین عبدالقاد، اے ڈی ایم کے بانی اڈوکیٹ پسومپون پانڈین نے مطالبے کی حمات میں تقاریر کیں۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر قیدیوں کی رہائی میں فی الحال کوئی قانونی رکاوٹ یا عدالت رکاوٹ نہیں ہے، ان کی رہائی کا اختیار مکمل طور پر تمل ناڈو حکومت کے ہاتھ میں ہے۔
ماضی کے برعکس، وہ تمام عمر قیدی جو 10سال قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔تمل ناڈو حکومت کو چاہئے وہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر قیدیوں کی طرح عمر قید کی سزا کاٹ رہے مسلم قیدیوں اور 7 تملینس کو بھی ہمدردی کی بنیاد پر ان کی رہائی کو ممکن بنائے۔
قیدیوں کی رہائی کے تعلق سے حکومت تمل ناڈو کے پہلے جاری کردہ حکم نامہ واپس لیا جائے اور غیر جانبدار نیا حکم نامہ جاری کرکے تمام قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرنا چاہئے۔
نیلائی مبارک نے کہا مسلم کمیونٹی ڈی ایم کے حکومت پر بہت اعتماد رکھتی ہے،انہیں مایوس نہ کیا جائے، حکومت کو اقتدار میں آئے 9ماہ بیت گئے لیکن عمر قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں کمیشن مقرر کرنے کے سوا کوئی دیگر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
حال ہی میں پیراریوالن ضمانت کیس میں تمام دلائل سننے کے بعد ججوں نے کہا کہ پیراریوالن 30سال سے قید کی سزا کاٹ چکے ہیں اس کے مدنظر اور کابینہ کے قرارد اد کے پیش نظر انہیں ضمانت دی ہے۔
تمل ناڈو حکومت عدالت کے اس فیصلے کے تحت تمل ناڈو جیلوں میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے مسلم عمر قید کے قیدیوں سمیت تمام عمر قید کے قیدیوں کو کابینہ میں قرار داد منظور کرکے انہیں ضمانت دیکر رحم کی بنیاد پر رہا کرے۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک نے تمل ناڈو وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مطالبے کے جواز کو محسوس کرتے ہوئے تمام عمر قید کے قیدیوں کو بلا امتیاز رہا کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی کارکنان، لیڈران اور خواتین سمیت 5ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔