دبئی: 15 سالہ ہندوستانی لڑکی 'ناسا' کے سفر کے لئے منتخب
قابلِ فخر مسلم نوجوان قومی خبریں

دبئی: 15 سالہ ہندوستانی لڑکی ‘ناسا’ کے سفر کے لئے منتخب

ابوظہبی: دبئی میں رہنے والی ایک 15 سالہ ہندوستانی لڑکی نزہت مہدیت نے ایک فیلو شب پروگرام میں کامیابی حاصل کرکے ادا کردہ تمام اخراجات کے ساتھ ناسا کا سفر جیت لیا ہے۔

نزہت مہدیت ویسٹ منسٹر سکول، دبئی (TWS) کی 10ویں جماعت کی طالبہ ہیں، کہتی ہیں کہ وہ ناسا جانے کے لیے خوش اور بے چین ہیں۔

نزہت مہدیت نے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ ناقابل یقین ہے کہ میں صرف 15 سال کی عمر میں ناسا جا رہی ہوں، حضرت محمدﷺ میرے لیے متاثر کرنے والے ایک عظیم شخصیت اور رول ماڈل ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات مجھ کو ایک مضبوط طالب علم رہنما بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔ میں اپنے والدین کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے کبھی میری قابلیت اور صلاحیت پر شک نہیں کیا اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی”۔

نزہت مہدیت نے کہا کہ ان کا ناسا کا سفر لائفولوجی کے دو ہفتے کے عالمی فیلوشپ پروگرام کی بدولت ہے۔ فروری 2022 میں نزہت نے مفت "لائفولوجی گلوبل فیلوشپ پروگرام – دی فیوچر 10,000” میں حصہ لیا تھا جو اسکول کے طلباء کے لیے ایک فیلوشپ پروگرام ہے۔

وہ ان 40,000 طالب علموں میں شامل تھیں جنہوں نے اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر سے درخواست دی تھی، جس میں ماہرین کی رہنمائی شامل تھی، ان ماہرین میں بھارتی مصنف چیتن بھگت، ناسا کے سینئر سائنسدان اور ماہر فلکیات جینیفر وائزمین، اور مانچسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈبلیو ایچ او کے سابق مشیر ڈاکٹر مکیش شامل تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ فیلوشپ کے اختتام پر نزہت مہدیت کو ڈائمنڈ ایس سے نوازا گیا اور اب وہ ناسا کے اپنے سفر کے ساتھ ساتھ ایک سالہ مینٹرشپ پروگرام کی بھی منتظر ہیں۔

نزہت نے کہا کہ انہیں ایک ‘لائف بک’ دی گئی، جس میں انہوں نے ہر سیشن کے بعد اپنے خیالات اور تجربات سیکھی ہوئی چیزوں کو ریکارڈ کیا۔ نیز لائفولوجی ایپ کے ذریعہ انہیں اپنی طاقتوں، کمزوریوں، مہارتوں اور شخصیت کی خصوصیات کی بنیاد پر کیریئر کے راستے دریافت کرنے کے لیے مختلف قسم کے ٹیسٹ مکمل کیے ہیں اور اس ایپ سے انہیں کافی مدد حاصل ہوئی ہے۔

شوق اور دلچسپیاں
نزہت نے حال ہی میں ایکسپو 2020 دبئی میں ‘کنیکٹنگ مائنڈز پروجیکٹ’ میں حصہ لیا تھا۔ "میں اور میری ٹیم نے مریخ کے ایک پائیدار رہائش گاہ کو ڈیزائن کیا تھا۔ ہم نے اپنا پروجیکٹ جنوری میں آسٹریلین پویلین میں پیش کیا۔ مختلف اختراعی اقدامات میں حصہ لینے سے مجھے ڈیزائننگ اور پائیداری کا اپنا شوق دریافت کرنے کا موقع ملا۔

نزہت مہدیت نے مزید کہا "ایک اور فیلڈ جس میں مجھے دلچسپی ہے وہ ہے خلائی فن تعمیر، جیسے بیرونی خلا میں رہائش گاہیں بنانا۔ میں روورز اور خلائی جہازوں کو ڈیزائن کرنا چاہوں گی اور میں ان رہائش گاہوں کو پائیدار بنانے کے طریقے تلاش کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔