قومی خبریں

کرناٹک: مسلم طالبات کی جانب سے امتحانات کا بائیکاٹ

باحجاب چند مسلم طالبات نے کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں پری بورڈ امتحانات کا بائیکاٹ کیا کیونکہ انہیں امتحانات لکھنے کے لیے سر سے اسکارف اتارنے کو کہا گیا تھا۔

حجاب کے بارے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد، کالج کے حکام نے مبینہ طور پر دکشینہ کنڑ کے اپننگڈی سرکاری کالج کی طالبات سے کہا تھا کہ وہ اپنا حجاب اتار دیں۔ تاہم طلباء نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے امتحانات کا بائیکاٹ

ہائی کورٹ نے مسلم طالبات کی جانب سے دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے، اور تعلیمی اداروں میں سر پر اسکارف پہننے پر پابندی کو برقرار رکھا۔

دریں اثناء سپریم کورٹ نے بدھ کے روز حجاب پر ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ ہولی کی چھٹیوں کے بعد اس پر غور کرے گی۔