قومی خبریں

ہماری اولین ترجیح تعلیم ہے

کرناٹک کے ایک کالج میں بھگوا گمچہ پہنے ہوئے فرقہ پرست عناصر کے ایک بڑے گروپ کے سامنے ڈٹ کر اللہ اکبر کے نعرے سے ان کا جواب دینے والی باحجاب طالبہ مسکان نے کہا کہ وہ تنہا ان کا سامنا کرنے کے لیے "پریشان نہیں تھی” اور یہ کہ وہ حجاب پہننے کے اپنے حق کے لیے لڑتی رہے گی۔

کیمرے میں قید اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصادم میں، مسکان کو زعفرانی اسکارف پہنے فرقہ پرست نوجوان نعرے لگاتے ہوئے جھنجھوڑ رہے ہیں، لیکن منڈیا پری یونیورسٹی کالج میں وہ جوابی وار کرتی ہے۔

جیسے ہی ہیکلرز "جئے شری رام” کا نعرہ لگاتے ہیں اور اس کی طرف بڑھتے ہیں، مسکان واپس چلتی ہے: "اللہ اکبر!” اسی نعرے سے مشکان انہیں لگاتار جواب دیتی ہےاسی دوران کالج کے پرنسپل اور دیگر لیکچرر کے بچاؤ میں آتے ہیں اور اس کو بحفاظت کلاس پہنچاتے ہیں۔

مسکان نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، "میں پریشان نہیں تھی۔ جب میں کالج میں داخل ہوئی تو وہ مجھے صرف اس لیے اجازت نہیں دے رہے تھے کہ میں برقعہ پہنی ہوئی تھی۔” "انہوں نے جئے شری رام کا نعرہ لگانا شروع کیا۔ تو میں نے اللہ ہو اکبر کا نعرہ لگانا شروع کیا۔ پرنسپل اور لیکچررز نے میرا ساتھ دیا اور میری حفاظت کی۔”

مسکان نے کہا کہ جئے شری رام کا نعرہ لگانے والے گروپ کے تقریباً 10 فیصد لڑکے کالج کے تھے بقیہ باہر کے افراد شامل تھے’”ہماری ترجیح ہماری تعلیم ہے۔ وہ ہماری تعلیم کو برباد کر رہے ہیں۔”

مسکان نے کہا، "یہ صرف پچھلے ہفتے شروع ہوا ہے۔ ہم ہر وقت برقعہ اور حجاب پہنتے تھے۔ میں کلاس میں حجاب پہنتی تھی اور برقعہ اتار دیتی تھی،” "حجاب ہمارا ایک حصہ ہے۔ پرنسپل نے کبھی کچھ نہیں کہا۔ باہر والوں نے یہ شروع کر دیا ہے۔ پرنسپل نے ہمیں برقع نہ پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ ہم حجاب کے لیے احتجاج جاری رکھیں گے۔ یہ ایک مسلمان لڑکی ہونے کا صرف ایک حصہ ہے۔”

کامرس کے دوسرے سال کی طالبہ مسکان نے کہا کہ اس کے ہندو دوستوں نے اس کا ساتھ دیا۔ "میں خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہوں۔ صبح سے، ہر کوئی ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

پورے کرناٹک کے کالجز میں ایک طرف حجاب پہنے طلباء اور دوسری طرف زعفرانی اسکارف پہنے ہوئے فرقہ پرست عناصر کے احتجاج میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ احتجاج گزشتہ ماہ اُڈپی کے گورنمنٹ گرلز پی یو کالج میں شروع ہوا جب چھ طالبات نے الزام لگایا کہ انہیں حجاب پہننے پر اصرار کرنے پر کلاسوں سے روک دیا گیا تھا۔ یہ احتجاج اڈوپی اور دیگر شہروں جیسے منڈیا اور شیواموگا کے مزید کالجوں تک پھیل گیا، کالج کے عملے نے حجاب پر پابندی لگا دی – حالانکہ قواعد اس کی اجازت دیتے ہیں – اور بہت سے طلباء زعفرانی اسکارف میں دکھا کر اور نعرے لگا کر تصادم کی پوزیشن اختیار کر رہے ہیں۔