شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں لگاتار پچھلے کئی سالوں سے اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرائے جارہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں یہ ٹورنامنٹ فوج، تو کچھ علاقوں کے مقامی نوجوان منعقد کراتے ہیں۔
گھاس کے میدانوں میں تو آپ نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو دیکھا ہوگا، لیکن کیا کبھی آپ نے برف پر کرکٹ کھیلتے ہوئے لوگوں کو دیکھا ہے۔
جی ہاں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں لگاتار پچھلے کئی سالوں سے اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد Snow Cricket Tournament in Gurez کرائے جارہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں یہ ٹورنامنٹ فوج، تو کچھ علاقوں کے مقامی نوجوان منعقد کراتے ہیں۔
گریز کے برفیلے میدان پر اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ جاریگریز علاقہ موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے تقریباً 6 ماہ تک پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔
منفی درجہ حرارت کے سبب گویا زندگی کی باقی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہاں کے نوجوان تفریح کے لیے برف پر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔اسنو کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہر میچ میں اردو اور مقامی زبانوں میں کمینٹری بھی پیش کی جاتی ہے،جس سے یہ مقابلے مزید دلچسپ بن جاتے ہیں۔
یہ نوجوان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرکے اعلیٰ حکام تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ گریز میں ونٹر اسپورٹس کو فروغ دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔
اگرچہ موسم بہار میں گریز سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز بن جاتا ہے تاہم موسم سرما میں سیاحتی سرگرمیوں کو لیکر یہ علاقہ ابھی حکومت کی توجہ کا طلب گار ہے اور یہی وجہ ہے کہ علاقے میں ونٹر اسپورٹس شروع کرانے کے لیے یہاں کے نوجوان مسلسل اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کر رہے ہیں۔