شاہ پورہ شاہراہ پر شگاف پڑنے سے لوگوں میں خوف
جموں و کشمیر

شاہ پورہ شاہراہ پر شگاف پڑنے سے لوگوں میں خوف

وادی کشمیر میں ہو رہی لگاتار بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں شاہ پورہ کے پہاڑی پر واقع پاور کنال کے متصل سڑک میں زبردست شگاف پڑنے سے اس کے دامن میں موجود علاقے جن سرژ۔گراج۔شاہ پورہ۔دھوبی پورہ اور دیگر علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

رات کے دوران یہ شگاف پڑا تھا، جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، کیونکہ یہ شگاف اگر مزید بڑھ جائے گا، تو اس سے بری طرح سے بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔جس سے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس موقع پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فوری طور پر محکمہ جل شکتی، پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن، پولیس اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے. اور کنال کی صورتحال کا جائزہ لیا. اس موقع پر فوری طور پر پاور کنال کا پانی بند کردیا گیا اور مرمت وغیرہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا