وادی کشمیر میں آرمی کی جانب سے مختلف مواقع پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں جس میں آرمی کے جوان سمیت مقامی لوگ بالخصوص اپنے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندھربل کے علاقے وسن میں آزادی کے امرت مہا اتسو کے کے جوش خروش اور جذبہ کے تحت اور یوم آئین/قومی قانون کے موقع پر وسن میں موجود سی آر پی ایف اہلکاروں کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 103 خون کے یونٹ عطیہ کیے گئے۔
خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد ایس ایم ایچ ایس گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کیمپ میں موجود اہلکاروں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیا جن میں 5 رائفل خواتین، عام شہری سمیت سی آر پی ایف اہلکاروں نے شرکت کی۔جنہوں نے جوش و خروش سے خون کا عطیہ دیا۔
مقامی لوگوں نے تقریب کے انعقاد پر فوج کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے فوج اور مقامی عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔