تریپورہ میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور ملک میں توہین رسالت کی وارداتوں کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں آج مسلمانوں میں ممبئی بند کا اعلان کیا جس کے بعد آج ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں نے اپنے کاروبار اور دوکانیں بند رکھی۔
ممبئی کے بھنڈی بازار محمد علی روڈ پر بھی لوگوں نے دوکانیں بند رکھی اور پرامن طریقے سے اس احتجاجی میں شامل رہے مینارہ مسجد اور بھنڈی بازار ناگپاڑہ ان علاقوں میں ممبئی پولیس کا بھاری بندوبست تھا۔
رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کو سرکاری پشت پناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی اب تک گرفتاری نہیں ہو پا رہی ہے۔
سعید نوری صاحب نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے نبی اور مذہب کو توہین کبھی برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسی طرح سے توہین برداشت نہیں کر سکتے حکومت کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اور خاطی افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہوگی۔