اذان کے دوران انتقال
مسلم دنیا

مصر: اذان کے دوران انتقال

دنیا میں بہت ہی کم ایسے خوش نصیب مومن بندے ہوتے ہیں جن کا عبادت بالخصوص حرمین شریفین یا نماز، تلاوت اور اذان کے دوران انتقال ہوجاتا ہے۔
مصر میں فجر کی اذان دینے کے دوران ایک معمر مؤذن کا اچانک انتقال ہوگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق المنوفیہ کے الباجور مرکز علاقے میں ایک بزرگ مؤذن الحاج حسنی کا فجر کی اذان دیتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال ہوگیا۔ مؤذن صاحب حی علی الصلوۃ کے الفاظ پر رک گئے تھے اور ماباقی الفاظ کی ادائیگی نہیں کی۔

مؤذن صاحب کے بیٹے نے بتایا کہ معمول کے مطابق وہ فجر کی نماز کے لئے اذان دینے کے لئے گھر سے نکلے تھے۔ انہوں نے اذان شروع کی اور حی علی الصلوۃ پر خاموش ہوگئے، ہم لوگ مسجد کی طرف دوڑے تو پتہ چلاکہ دوران اذان ہی ان کا انتقال ہوگیا۔

ان کے بیٹے کے مطابق ان کے والد کئی برسوں سے قریبی مسجد میں رضاکارانہ طور پر اذان جیسے مقدس فریضہ انجام دے رہے تھے۔ وہ خود نماز کی پابندی کرنے کے علاوہ دوسروں کو بھی نماز کی دعوت دیتے تھے۔