'کالجز کو بلیک لسٹ کیا جائے'
جموں و کشمیر

جن کالجز میں کشمیری طلبہ کو ہراساں کیا جاتا ہے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ اسوسی ایشن نے کہا کہ انہوں نے ملک بھر میں ایسے کالجس کی ایک فہرست تیار کی جہاں کشمیر طلبہ کو بغیر کسی وجہ پریشان کیا گیا۔

اسوسی ایشن کے ترجمان نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کالجس کی ایک فہرست تیار کی جہاں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ میچس کے دوران کشمیر طلبہ کو بغیر کسی وجہ کے پریشان اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ اور انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر ٹارچر کیا گیا۔

ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کالجز کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری طلبہ دیگر ریاستوں میں صرف تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں، صرف ٹائم پاس کے لئے نہیں اور نہ ہی انہیں سیاست سے کوئی لینا دینا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کالجز میں مقامی طلبہ کشمیری طلبہ کے ساتھ سیاست کرتے ہیں وہ صرف ہمارے ملک کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اترپردیش، پنجاب، کرناٹک اور اتراکھنڈ میں ریاستی حکومتوں سے رابطہ کررہے ہیں جہاں کشمیری طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف کالجز میں کشمیری طلبہ کے ساتھ تشدد اور ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

حال ہی میں پنجاب میں ہندوستان پاکستان میچ کے دوران کشمیری طلبہ کو ہراساں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔