گجرات کے شہر آنند کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں ہندو انتہا پسندوں کو ’’ وندے ماترم، دیش کے غداروں کو جوتے مارو سالو‘‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو ’’ مسلم مرر ڈاٹ کام‘‘ کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔
Anand (Gujarat). #Hindu extremists opposing the opening of a restaurant owned a Muslim.They are sloughing slogans "If you want to stay in India, you will have to say Jai Sri Ram”. #Hindutva.#RSS pic.twitter.com/yg7jPe6IBh
— MuslimMirror.com (@MuslimMirror) October 26, 2021
در اصل گجرات کے شہر آنند میں ایک شخص مسلم نے ایک ہوٹل قائم کی جس کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کچھ ہندو انتہا پسندوں نے احتجاج کیا۔ اور احتجاج کے دوران ہندو انتہا پسند مسلم مخالف نعرے بازی کررہے تھے۔
حال کے دنوں میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ’’ اکنامک جہاد‘‘ کے نام پر مسلم دکانوں اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اترپردیش کے ایک شہر مسلم شخص کے دوسے کی دوکان میں توڑ پھوڑ کی گئی اور شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
کرناٹک کے شہر بیلگاوی کے مضافات میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم شخص کی چکن کی دوکان کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بی جے پی حکمراں ریاستوں بالخصوص ہندی بیلٹ میں مسلم مخالف واقعات میں کافی اضافہ ہوا۔
مدھیہ پردیش میں ہی اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے جس میں ایک چوڑی والے کو نشانہ بنایا گیا۔ اندور میں ایک اور مسلم شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اجمیر میں ایک فقیر شخص کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور اس کو پاکستان چلے جاؤ کہا گیا تھا۔