پنجاب کے سنگرور کے بھائی گرو داس کالج میں 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان میچ کے بعد کشمیری طلبہ کے ساتھ تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک پولیس کا بھی اس معاملے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ریاست پنجاب کے ضلع سنگرور کے ایک نجی کالج میں 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں ہندوستان کے پاکستان سے شکست کے بعد طلبہ کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ جھڑپ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے۔
سنگرور کے اس کالج میں کشمیری طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں اور کالج کے ہاسٹل میں رہتے ہیں۔ لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کی وجہ سے طلبا میں جھڑپ شروع ہوگئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش اور بہار کے چند طلباء نے کشمیری طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کی، حالانکہ بعد میں اس معاملے پر قابو پالیا گیا۔
ایک ویڈیو میں کشمیری طلبہ جھڑپ کی وجہ سے کمرے کو ہوئے نقصان کو دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ‘ ہم یہاں میچ دیکھ رہے تھے، تب اچانک سے یوپی والے آئے اور توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ہم یہاں پڑھنے آئے ہیں۔ ہم بھی ہندوستانی ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے، کیا ہم ہندوستانی نہیں ہیں؟’
وہیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے قومی ترجمان ناصر کہویہامی نے اس معاملے سے متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سنگرور اور کھرار موہالی میں جن کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،
Kashmiri studnts assaulted in Bhai GIET Sangur Punjab after #Indpak Match. Students from Bihar barged in their rooms, thrashed them &went on rampage, vandalised the rooms of students, damagd the hall, abusd & beat up a few others@CHARANJITCHANNI @AdityaMenon22 @ghazalimohammad pic.twitter.com/Dm7bPJkZ7d
— Nasir Khuehami (ناصر کہویہامی) (@NasirKhuehami) October 24, 2021
انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ انہیں دوسرے پنجابی اور مقامی طلبہ نے بچایا ہے۔
بہار، اترپردیش اور ہریانہ کے طلبہ ان کے کمرے میں گھس گئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی اور مارپیٹ کی گئی۔