اتر پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام تبدیل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
#UPCM श्री @myogiadityanath जी ने फैजाबाद रेलवे जंक्शन का नाम "अयोध्या कैन्ट” करने का निर्णय लिया है। @spgoyal@sanjaychapps1@74_alok pic.twitter.com/P8qg4Gc2P3
— CM Office, GoUP (@CMOfficeUP) October 23, 2021
ذرائع کے مطابق حکومت ہند کی جانب سے اس کو منظوری دے دی گئی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی کے دفتر (سی ایم او) نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتادیں کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے پہلے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور فیض آباد کو ایودھیا کردیا ہے۔ جبکہ مغل سرائے کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے نگر رکھ دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے کچھ عرصہ قبل جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام رانی لکشمی بائی کے نام پر رکھنے کی سفارش کی تھی۔
ملک بھر میں بی جے پی مسلم شناخت مٹانے کے لئے کئی اہم تاریخی چیزوں کے ناموں کو تبدیل کیا ہے۔