وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپہ ماری
جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپہ ماری

وادی کشمیر میں گزشتہ ہفتے سے غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) کی جانب سے آج صبح وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی گئی اور تلاشی کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایجنسی کی جانب سے سرینگر میں عیدگاہ، چھانہ پورہ، باغ مہتاب، شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ، جنوبی کشمیر کے اضلاع کولگام، پلوامہ اور سوپور میں مشتبہ افراد کے گھروں پر چھاپے ماری کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق این آئی اے نے چند مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کی پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں میں پانچ غیر مقامی مزدور سمیت نو عام شہریوں کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا ہے۔ این آئی اے فارمسسٹ ماکھن لال بندرو اور اسکول پرنسپل سپندر کور کی ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2017 سے این آئی اے کی جانب سے جموں و کشمیر میں متعدد افراد کو عسکریت پسندی اور حوالہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان گرفتاریوں میں بیشتر حریت رہنما بھی شامل ہیں۔

One Reply to “وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر چھاپہ ماری

Comments are closed.