حالات حاضرہ قومی خبریں

مدھیہ پردیش: مسلم لڑکیوں کو بدنام کرنے کی سازش

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں چند لوگ ایک لڑکی کا برقعہ اور حجاب اترواتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اسلام نگر میں ایک لڑکی کو نقاب پہنے ہوئے چند مسلمانوں نے روکا۔ جب اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ لڑکی اور اس کے ساتھ موجود لڑکا دونوں غیر مسلم ہیں اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے لڑکی نے برقعہ اور حجاب پہن رکھا تھا۔

بھوپال کے اسلام نگر میں اسلام، مسلمانوں اور مسلم لڑکیوں کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کا انکشاف ہوا جب ایک غیر مسلم لڑکے کے ساتھ غیر مسلم لڑکی کو برقعہ اور حجاب کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

مقامی لوگوں نے لڑکی کو برقعہ اور حجاب اتارنے کے لیے کہا کہ اس سے ان کے مذہب اسلام کی بدنامی ہوگی۔

اسلام نگر کے ایک تفریحی مقام پر کچھ مسلمانوں نے ایک جوڑے کو شک کی بنیاد پر پکڑا تو پتہ چلا کہ لڑکا اور لڑکی دونوں غیر مسلم ہیں اور لڑکی نقاب پہن کر لڑکے کے ساتھ گھوم رہی ہے جس پر مسلمانوں نے اعتراض کیا اور اس غیر مسلم لڑکی اور لڑکے پر مسلم قوم کو بد نام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکی کا برقعہ اور نقاب اتروا دیا۔