مدھیہ پردیش: دو طبقات کے درمیان کشیدگی
قومی خبریں

مدھیہ پردیش: دو طبقات کے درمیان کشیدگی

مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات پر اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد اور نفرت آمیز واقعات پیش آچکے ہیں۔ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا اب معمول بن گیا ہے۔ کسی نہ کسی بہانے مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش کے شہر سیندھوا میں معمولی بات پر دو فریق کے درمیان پتھر بازی شروع ہوگئی، جس میں دو لوگ زخمی ہوگئے۔ حالات کو قابو کرنے کے لیے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی شامل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طبقات کے درمیان پتھر بازی شروع ہوگئی، جس میں دو لوگ زخمی بھی ہو گئے، حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی اور پورے علاقے میں پولیس کو تعینات کر دیا۔

پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں، ایس پی دیپک کمار نے لوگوں سے مل کر امن و امان کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ پولیس اہلکار کے ساتھ پہنچے ڈی ایم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سندھوا کہ موتی باغ علاقے میں خوشی منائی جا رہی تھی کہ اس دوران بچوں میں جھگڑا ہوا، جس میں بڑے بھی شامل ہوگئے اور دونوں فرقوں کی جانب سے پتھر بازی شروع ہو گئی جس سے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

One Reply to “مدھیہ پردیش: دو طبقات کے درمیان کشیدگی

Comments are closed.