حرمین شریفین کے تقدس کو ہرگز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا
حالات حاضرہ قومی خبریں

حرمین شریفین کے تقدس کو ہرگز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا

سعودی حکومت نے حال ہی میں ویژن 2030 کے تحت کئی ایسے اقدامات کیے ہیں جو اسلام مخالف ہے، حال ہی میں حکومت نے مدینۃ الرسول مدینہ منورہ میں 10 سینما ہال کھولنے کا اعلان کیا ہے جس سے عالم اسلام کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

ممبئی رضا اکیڈمی کے مرکزی دفتر ڈونٹاڈ اسٹریٹ کھڑک ممبئی میں الحاج محمد سعید نوری کی صدارت میں علماء اہلسنت ممبئی کی ایک اجلاس ہوا ،23؍ ستمبر2021ءسعودی گورنمنٹ کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت کے خلاف مدینے طیبہ میں10؍سنیما گھر کھولے جانے اور دیگر ناچ ،گانا ،جوا، اور کھلے عام فحاشی کو لے کر سخت فیصلہ لیتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا گیا۔

علماء اہل سنت نے کہا مدینے طیبہ ،مکہ معظمہ ،عالم اسلام کیلئے محترم اور مقدس جگہ ہے جس طرح ممنوعات شرعیہ کا کھلے عام سعودی گورنمنٹ یہود و نصاریٰ کے اشارے پر کرتی جا رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے، حرمین شریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہ کسی شخص کو ہے اور نہ ہی کسی حکومت کو، دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدت واحترام ان دونوں مقدس مقامات سے جڑی ہوئی ہے ان مقامات مقدسہ پر صرف سعودی حکومت کی اجازت نہیں ہے، لہذا سعودی حکومت دنیا بھر کے دو سو کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو محسوس کرے اور ایسے پاک اور مقدس مقامات کو ناپاک وناجائز کاموں سے محفوظ رکھے، خادم الحرمین کا مطلب حاکم الحرمین نہیں ہوتا ہے سعودی گورنمنٹ کو مقامات مقدسہ کی خدمت کرنے کا شرف حاصل ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے اگر نجدی گورنمنٹ اپنے آقا یہود و نصاریٰ اسرائیل وامریکہ کو خوش کرنے کیلئے مقدس مقامات کو تماشہ بنائے گی تو دنیا کا مسلمان اسے ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔

اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل الحاج محمد سعید نوری نے سخت لہجے میں کہا کہ اسلام میں قرآن وحدیث نے جن لہو لعب سے امت مسلمہ کو بچانے کا فرمان جاری کیا ہے وہی گانا بجانا تماشہ،قمار بازی ،شہوت پرستی ،افعال قبیحہ کو سعودی گورنمنٹ بڑھاوا دے رہی ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نوری صاحب نے کہا 23؍ستمبر جس دن آل سعودنے حرمین طیبین پر ناجائز غاصبانہ قبضہ کیا تھا اس دن کو رضا اکیڈمی سخت احتجاج کرےگی ،الحاج محمد سعید نوری نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ سعودی حکومت کے خلا ف اس دن سخت احتجاج کریں مدینے طیبہ ،مکہ مکرمہ ،کے تقدس کو غاصب نجدی گورنمنٹ کے ذریعہ پامال ہونے سے بچائیں۔

علماء اہلسنت نے یہ سخت فیصلہ لیا کہ 23؍ستمبر کو سعودی حکومت کے کالے کرتوتوں کے خلاف سخت احتجاج ہوگا ، مسلم امہ اس دن کو اپنے اپنے علاقوں ،شہروں ، اور ریاستوں میں حرمین شریفین کے تقدس کو بچانے کیلئے سخت احتجاج کریں، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر ،انسٹاگرام، چنانچہ پرنٹ میڈیا سے لے کر الیکٹرانک میڈیا تک ہر پلیٹ فارم سے سعودی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے تاکہ مدینے طیبہ، مکہ معظمہ، مقامات مقدسہ کی بے حرمتی سے بچایا جائے۔

One Reply to “حرمین شریفین کے تقدس کو ہرگز پامال نہیں ہونے دیا جائے گا

  1. Частный самолет Bombardier Global 7500 (Бомбардье Глобал 7500) – SkyRevery – подробнее на нашем сайте skyrevery.ru
    Аренда частного самолета с экипажем в компании SkyRevery – это выбор тех, кто ценит свое время и живет по своему расписанию!
    Аренда частного самолета помогает экономить самый важный ресурс – время. Арендовав частный самолет, именно Вы решаете, когда и куда полетите. Для выполнения чартерных рейсов мы предлагаем частные самолеты иностранного производства, гарантирующие высокий уровень комфорта и безопасности полета. Внимательные бортпроводники и высокопрофессиональные пилоты сделают Ваш полет максимально приятным и удобным.
    Когда Вам нужна аренда самолета срочно, мы можем организовать для Вас вылет по готовности от 3 часов с момента подтверждения.

Comments are closed.