ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں
حالات حاضرہ قومی خبریں

ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے اس سے پہلے بھی طالبان کے تعلق سے بیان دیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے رابعہ سیفی معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘ملک میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ تشدد ہو رہا ہے۔ ہجومی تشدد ہو رہا ہے۔ جہاں بھی کوئی مسلمان تنہا پایا جاتا ہے، اس پر غیر ضروری الزامات لگائے جاتے ہیں کہ آپ نے یہ کیا؟ ایسا کیا۔ اس پر حملہ کیا جاتا ہے۔’

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ان کی رہائش گاہ پر طلب کردہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے دہلی کی سول ڈیفنس ورکر رابعہ سیفی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔

ڈاکٹر شفیق الرحمن برق نے کہا کہ ‘ملک میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، تشدد ہو رہا ہے۔ مسلم نوجوانوں کو ہجومی تشدد کا شکار بنایا جارہا ہے، جہاں بھی کوئی مسلمان تنہا پایا جاتا ہے، اس پر غیر ضروری الزامات لگائے جاتے ہیں کہ آپ نے یہ کیا، ایسا کیا۔ اس پر حملہ کیا جاتا ہے۔ اس ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہے۔

شفیق الرحمن برق نے کہا یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ملک ہمارا بھی ہے۔ ہم نے اس ملک پر تقریبا 800 سال حکومت کی ہے۔ ہم بھی اس ملک کے حکمران رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کسی پر ظلم نہیں کیا، نہ ہی کسی کو ہراساں کیا’۔

انہوں نے رابعہ سیفی معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مجرموں کی فوری سزا کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ‘رابعہ سیفی دہلی میں سول ڈیفنس میں ملازمہ تھی۔ ان کے ساتھ جن کو لوگوں نے جنسی زیادتی کی، انہیں چاقو گھونپا۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں ملک میں کوئی شریف انسان کیسا زندہ نہیں رہے گا۔

برق نے کہا کہ رابعہ سیفی واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ رابعہ سیفی کے اصل مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ کسی بے گناہ کو سزا نہیں ملنی چاہیے۔ رابعہ سیفی کے خاندان کے کسی فرد کو سرکاری نوکری ملنی چاہیے۔ رابعہ سیفی کے لواحقین کو ایک کروڑ کی مالی مدد ملنی چاہیے۔

( بشکریہ ای ٹی وی بھارت )

One Reply to “ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں

Comments are closed.