ترک صدر رجب طیب اردغان کہا، "مسلمانوں کو اپنے امن اور بھلائی کے ساتھ تمام انسانیت کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری لینی چاہیے اور ان کے خلاف ہونے والے ناانصافی پر آواز اٹھانی چاہیے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دنیا کے تمام مسلمانوں سے ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔ انادولو ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے اسلامی تعاون یوتھ فورم (آئی سی وائی ایف) کی چوتھی جنرل اسمبلی کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "مسلمانوں کو اپنے امن اور بھلائی کے ساتھ تمام انسانیت کی سلامتی اور مستقبل کی ذمہ داری لینی چاہیے اور ان کے خلاف ہونے والے ناانصافی پر آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے دیکھا کہ مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو اسلاموفوبیا اور ثقافتی نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ شام اور افغانستان جیسے ممالک میں وہ ‘جھڑپوں، ہجرت، غربت اور بیماری’ سے لڑ رہے ہیں۔
صدر نے نوجوانوں کو سیاست، تعلیم، کھیل، تجارتی اور سماجی زندگی میں فعال طور پر شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا، "مجھے امید ہے کہ آپ کسی کو بھی ہمارے درمیان نہیں آنے دیں گے اور خود کو نسلی، فرقہ وارانہ یا ثقافتی اختلافات پر تقسیم نہیں کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی سی وائی ایف ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نوجوانوں کی بڑی تنظیموں اور عالمی سطح پر مسلم اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی یوتھ تنظیموں کو متحد کرتی ہے۔
چوتھی جنرل اسمبلی 25 سے 26 اگست تک ترکی کے استنبول میں منعقد کی گئی ہے اور اس میں 56 رکن ممالک نے شرکت کی۔