طالبان کی اہم قیادت
جموں و کشمیر مسلم دنیا

طالبان کے اہم رہنما کون؟

طالبان نے تقریبا 20 سال بعد افغانستان پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ طالبان کے حملے کی پہلی خبر 4 مئی کو آئی تھی اور 15 اگست اتوار کی شام انہوں نے مکمل طور پر افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان تنظیم کا اہم رہنما کون ہے جو آگے چل کر تنظیم کی قیادت سنبھال سکتا ہے؟

اس وقت طالبان یا امارت اسلامی افغانستان کے امیر یا سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ ہیں۔ ہیبت اللہ کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور وہ قندھار کے علاقے پنجوائی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا تعلق نور زئی قبیلے سے ہے۔

ملا عبدالغنی برادر امارت اسلامی افغانستان کے نائب امیر ہیں اور ان کے پاس طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر کے انچارج کا عہدہ بھی ہے۔

افغان طالبان کے دوسرے نائب امیر سراج الدین حقانی ہیں اور یہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی کے بیٹے ہیں۔

مولوی محمد یعقوب افغان طالبان کے نائب امیر بھی ہیں جب کہ انھیں اس سال مئی کے مہینے میں سکیورٹی چیف کا اضافی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی پہلے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے کی تھی۔