کانپور میں مسلم شخص تشدد کا شکار
حالات حاضرہ قومی خبریں

کانپور میں مسلم شخص تشدد کا شکار

شمالی ہند بالخصوص ریاست اترپردیش میں ہجومی تشدد، فرقہ وارانہ کشیدگی اور مذہبی منافرت پر مبنی واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان دنوں ہجومی تشدد، لوجہاد، جبرا تبدیلی مذہب اور اس طرح کے معاملات سرگرم ہوگئے ہیں۔

اترپردیش کے کانپور قصبے میں ایک 45 سالہ مسلم شخص کو بدھ کے روز ایک گلی میں پریڈ کرایا گیا ان پر تشدد کیا گیا اور "جئے شری رام” کے نعرے لگوائے گئے۔ اور بعد میں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اس شخص کی چھوٹی بیٹی اس سے لپٹی ہوئی ہے اور حملہ آوروں سے اپیل کررہی ہے کہ اس کے والد کو نہ پیٹا جائے، اس کے والد پر رحم کیا جائے۔ فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اس شخص کو پولیس کی موجودگی میں مارا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ ایک چوراہے سے 500 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا جہاں دائیں بازو کے گروپ بجرنگ دل نے ایک میٹنگ کی ، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے کے مسلمان ایک ہندو لڑکی کو مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مبینہ طور پر حملہ میٹنگ کے بعد ہوا۔

کانپور پولیس نے کہا کہ انہوں نے حملہ کرنے والے شخص کی شکایت کی بنیاد پر ایک مقامی ، جو ایک میرج بینڈ چلاتا ہے ، اس کے بیٹے اور تقریبا دس نامعلوم افراد کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کیس میں نامزد افراد تنظیم سے وابستہ ہیں یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں تین افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی تھی تاہم انہیں 24 گھنٹوں کے اندر ضمانت مل گئی۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ میں 3 بجے کے قریب اپنا ای رکشہ چلا رہا تھا جب چند افراد نے مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں اور مجھے اور میرے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ متاثرہ شخص نے اب تک میڈیا سے بات نہیں کی۔

یہ شخص اس علاقے کے ایک مسلم خاندان کا رشتہ دار ہے جو اپنے ہندو پڑوسیوں کے ساتھ قانونی تنازع میں ملوث ہے۔ کانپور پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمات درج کروائے تھے۔

مسلم فریق نے پہلے حملہ اور مجرمانہ دھمکی کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے بعد ہندو فریق نے ایک کیس درج کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ اس علاقے میں موجود ایک ہندو خاتون کا جبرا مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل حال ہی میں اس معاملے میں ملوث ہوا ہے اور وہ مسلم خاندان کے خلاف جبری تبدیلی کے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

کانپور کی ایک سینئر پولیس عہدیدار روینہ تیاگی نے ایک مختصر بیان میں کہا ، "ہم نے ایک شخص پر حملہ کیے جانے کی ویڈیو دیکھی ہے۔