سعودی عرب کی ایک عدالت نے 69 فلسطینیوں اور اردنی باشندوں کے خلاف فیصلے سنائے ہیں، کچھ کو 22 سال تک قید کی سزا سنائی ہے جبکہ متعدد افراد کو بری بھی کیا گیا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق ، اس گروپ کو مارچ 2018 میں سعودی حکام کی طرف سے مملکت میں طویل عرصے سے فلسطینی اور اردنی باشندوں کے ایک گروپ پر نامعلوم "دہشت گرد” گروہ کے ساتھ مبینہ روابط پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سعودی حکام نے اتوار کے فیصلے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایچ آر ڈبلیو کے نائب مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر مائیکل پیج نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی غیر منصفانہ ٹرائل سے اردن اور فلسطینیوں کو سنگین الزامات اور سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا۔
جن لوگوں کو سزائے موت سنائی گئی وہ سزا کے خلاف 40 دن کے بعد اپیل کر سکتے ہیں۔
فروری 2019 سے کئی فلسطینی حراست میں ہیں اور سعودی دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
حماس کے نمائندے کو سزا :۔
انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عدالت نے سعودی عرب میں حماس کے نمائندے محمد الخدری کو 15 سال اور ان کے بیٹے ہانی کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ الخدری کے بھائی عبد المجید نے بتایا کہ سزا میں "آدھی مدت کے لیے معافی‘‘ بھی شامل ہے۔
82 سالہ الخدری حماس کے ایک تجربہ کار رہنما تھے جو دو دہائیوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سنبھالنے کے ذمہ دار تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ سعودی حکام نے الخدری اور ان کے بیٹے کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب ان کی سرجری ہوئی تھی اور پروسٹیٹ کینسر کا علاج کیا جا رہا تھا۔
ایمنسٹی نے سعودی فرمانرواں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ الخدری اور ان کے بیٹے کے خلاف "بے بنیاد الزامات” کو ختم کیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے۔
دریں اثناء حماس نے اتوار کو دی گئی سزاؤں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "غیر منصفانہ” قرار دیا اور کہا کہ سزا پانے والوں نے سعودی عرب کے خلاف کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ، "سعودی عدلیہ کی طرف سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں اور اردن کے باشندوں کے خلاف جاری کردہ فیصلے سے ہم حیران رہ گئے۔”
"ہم ان میں سے بیشتر کے خلاف سخت اور ناپسندیدہ سزاؤں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا وہ اپنے مقصد اور اپنے لوگوں کی حمایت کرنا تھا، ان کا یہ عمل سعودی عرب اور سعودی عوام کے خلاف کوئی جرم نہیں تھا۔
حماس نے کچھ قیدیوں کو بری کیے جانے کا بھی خیر مقدم کیا ، اور سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ "سزا یافتہ افراد کو جلد رہا کیا جائے تاکہ ان کے تکالیف اور ان کے اہل خانہ کی تکالیف کا خاتمہ ہوسکے۔