عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کے معاملے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم لیڈر عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ہفتہ کے روز معاملے کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔
عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف انسداد غیر قانونی سرگرمی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عمر خالد کے علاوہ پولیس نے جے این یو کی ديگر طالبات نتاشا نروال اور دیوانگنا کلیتا، جامعہ رابطہ کمیٹی کی رکن صفورہ زرگر، جامعہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا اور کئی دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے ہیں۔
دہلی پولیس نے عدالت کے سامنے اپنے جواب میں کہا کہ عمرخالد کی درخواست میں کوئی دم نہیں ہے۔ پولس نے ان کی درخواست خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔