فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے آئے دن فلسطینی افراد ہلاک یا زخمی ہوتے ہیں۔
مغربی کنارے میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک بارہ سالہ لڑکا سڑک سے گزر رہا تھا کہ مبینہ طور پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
اس واقعہ کے بعد فلسطین میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جو ہاسپٹل میں زخموں سے جانبر نہ ہوکر شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ایک بارہ سالہ فلسطینی لڑکے کی ہلاکت کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
مغربی کنارے میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک بارہ سالہ لڑکا سڑک سے گزر رہا تھا کہ مبینہ طور پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور یہ بھی پرکھا جائے گا کہ آیا یہ کارروائی دانستہ تو نہیں تھی۔
فوج کے مطابق، فوجیوں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور حکم نہ ماننے پر فائرنگ کر دی تھی جس میں بارہ سالہ محمد ال المی چھاتی میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب فلسطینی تحریک پسند محمد عواد نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دانستہ طو رپر گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں محمد العلامی نامی یہ بچہ گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا تھا۔