لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
حریری گزشتہ 9 ماہ سے سیاسی تعطل کا سامنا کررہے تھے اور کافی کوششوں کے باوجود نئی حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہنے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے دوران کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ژدر مشل اون سے نااتفاقی بتایا اور دونوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کی جانب اشارہ کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حریری نے کہا ’’میں نے کئی بار مشورے دیئے، لیکن صدر سمجھوتے کے لئے متفق نہیں ہوئے۔ اس لئے میں نے اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا، بس آگے اللہ ملک کی مدد کرے‘‘۔
واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی ایک بندرگاہ میں ہوئے دھماکے کے تقریباً تین ماہ بعد اکتوبر کے آخر میں حریری کو وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔ اس دھماکے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے تھے۔