قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں ذوالحج کے پہلے عشرے کے روزو کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔
مسجد نبویؐ کے امور کی نگراں ایجنسی کی جانب سے ذو الحجہ کے ابتدائی 10 روز کے دوران مسجد میں آنے والوں کے لیے روزہ افطار کرنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں انتظامیہ کو شہر میں رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دینے والے کئی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار پیکٹ پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ پیکٹ دہی، پانی، کھجور، مدینے کی خصوصی روٹی اور خوشبو دار ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ روزانہ آب زمزم کے 50 ہزار پیکٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔
عید الاضحی کے دن سے پہلے نو دن روزے رکھنا باعثِ ثواب ہے، حدیثِ مبارک میں ان میں سے ہردن کے روزے کو اجر میں ایک سال کے روزوں کے برابر قرار دیا گیا ہے۔
نیز خاص عرفہ (نو ذوالحجہ) کے روزے کے بارے میں آں حضرتﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے۔ اور ذوالحجہ کے پہلے عشرے کی ہر رات عبادت کا ثواب لیلۃ القدر کی عبادت کے برابر ہے۔