حج 2021 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری
جموں و کشمیر قومی خبریں

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔حرمین الشریفین انتظامیہ کے مطابق رواں برس حج پر طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کر لیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام کے صحنوں کی سینیٹائزنگ کے لیے 5000 کارکنان کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب حج کی تیاریوں کے لیے مطاف میں داخلہ عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ مطاف میں حرم انتظامیہ کے کارکنان، صفائی اور سینیٹائزنگ کا عملہ اپنے فرائض انجام دے گا تاہم حرم شریف میں پانچوں وقت کی اذانیں و نمازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اس سال بھی حج بیٹ اللہ کو محدود کیا گیا۔ صرف 60 ہزار مقامی اور سعودی عرب مقیم غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے،

عازمین میں 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز مقیمین اور دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔سعودی حج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران حج ویکسینیشن اور سماجی فاصلے کی خاص طور پہ مانیٹرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔