مسجد سے ویکسینیشن کا اعلان
جموں و کشمیر

سعودی عرب میں 5 مساجد کھول دی گئیں

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر اختیار کی خاطر کئی مساجد کو بند کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں اسلامی امور و دعوت و ارشاد کی وزارت نے 5 مساجد کو دوبارہ سے کھول دیا ہے۔ تین صوبوں میں واقع ان مساجد کو کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ 150 روز کے دوران میں 1772 مساجد کو سینی ٹائز کر کے نمازیوں کے لیے تیار کر دیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد مسجد آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی وزارت نے واضح کیا کہ جن مساجد کو سینی ٹائزیشن کے بعد دوبارہ سے کھولا گیا ہے ان میں دو ، دو مساجد ریاض اور الشرقیہ صوبوں میں اور ایک مسجد جازان صوبے میں واقع ہے۔