قومی خبریں

عمر گوتم کے مکان سمیت چھ مقامات پرچھاپہ

قومی دار الحکومت میں گزشتہ ماہ ہی عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کو یو پی ایس ٹی ایف کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر جبرا تبدیلی مذہب کا الزام لگایا گیا ہے۔

دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹر عمر گوتم کے گھر اور اسلامی دعوت سینٹر پر ای ڈی نے چھاپہ مار کر متعدد دستاویز اپنے ساتھ لے کر گئی، اس کے علاوہ عمر گوتم کے بڑے بیٹے عبداللہ کو بھی اپنے ساتھ تفتیش کے لیے لے کر گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹر عمر گوتم کے گھر اور اسلامی دعوت سینٹر پر ای ڈی کے ذریعے چھاپہ مارا گیا۔

ای ڈی کے افسران سمیت بھاری پولیس فورس بھی موقع پر موجود تھی عمر گوتم کے گھر اور دفتر پر یہ چھاپہ ماری تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک چلی۔

اس دوران ای ڈی کے افسران اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لے کر گئے، ساتھ ہی عمر گوتم کے بڑے بیٹے عبداللہ کو تفتیش کے لیے اپنے ساتھ تھانے لے کر گئے ہیں۔

ای ڈی نے دہلی اور اترپردیش کے 6 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ ہی عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کو یو پی ایس ٹی ایف کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر جبرا تبدیلی مذہب کا الزام لگایا گیا ہے۔ بعد میں یوگی حکومت کے ذریعے ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ اور این ایس اے لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔