دور جدید سوشل میڈیا کا ہے اور اس کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تصور نامکمل لگتا ہے۔ سوشل میڈیا نے ترسیل کو وسعت بخشی ہے۔
آج آپ دنیا کے کسی کونے میں بیٹھے ہوں اور ایک کلک میں دنیا بھر کی معلومات سے بآسانی واقف ہو سکتے ہیں۔ ہر برس 30 جون کو عالمی سوشل میڈیا ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو بتایا جا سکے کہ کس طرح سوشل میڈیا دنیا میں مواصلات کا ایک اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔
سوشل میڈیا آج کی زندگی کا لازمی جز بن گیا ہے۔ صرف یہی نہیں سوشل میڈیا نے دنیا کو اتنا چھوٹا بنا دیا ہے کہ اب ایسا لگتا ہے جیسے دنیا اپنی گرفت میں ہے۔ صرف ایک کلک کے ساتھ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوئے فرد سے اب رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ سب کچھ سوشل میڈیا کے ذریعہ ممکن ہوا ہے اور آج ہم عالمی سوشل میڈیا ڈے منا رہے ہیں۔ سنہ 2010 سے ہر برس سوشل میڈیا ڈے منایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا ڈے کی تاریخ
دنیا کا سب سے پہلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم سکس ڈگریس 1997 میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کی بنیاد اینڈریو وینریچ نے رکھی تھی۔ اس کے بعد سال 2001 میں اسے بند کردیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر فرینڈسٹر، مائی اسپیس اور فیس بک کا استعمال لوگوں سے بات چیت کرنے کے لئے کیا گیا۔ فرینڈسٹر اور لنکڈ ان کو 2002 میں لانچ کیا گیا تھا جبکہ مائے اسپیس 2003 میں لانچ کیا گیا تھا۔
ورلڈ سوشل میڈیا ڈے کا آغاز 30 جون 2010 کو میشبل کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے نہ صرف مواصلات میں انقلاب آیا ہے بلکہ کاروبار اور اشتہاری دنیا میں بھی زبردست انقلاب برپا ہوا ہے۔ اب ٹویٹر، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارم بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارت میں سوشل میڈیا یوزرس
واٹس ایپ 53 کروڑ
یو ٹیوب 44.8 کروڑ
فیس بک 41 کروڑ
انسٹاگرام 21 کروڑ
ٹویٹر 1.75 کروڑ
کورونا وبا میں سوشل میڈیا کا اہم کردار
کورونا وائرس کی وبا کے اس دور میں ، صرف ایک ہی سوشل میڈیا ہے جو ہم سب کو تفریح اور لوگوں سے مربوط رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، وہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے بھی کی جارہی ہیں۔
ورلڈ سوشل میڈیا ڈے کی اہمیت
عالمی سوشل میڈیا ڈے دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
مسیجنگ سروس ایپ پر ہزاروں میل دور بیٹھے شخص سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ایک بٹن کے ٹیپ پر آپ کے پاس دنیا ہو سکتی ہے۔
یہ آپ کے برانڈ کو فروغ دینے اور اس کی تشہیر کرنے کے لئے تعلقات استوار کرنے اور صارفین سے رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تمام اہم معلومات اب سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں۔ اس سے لوگوں کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور بات چیت کرنے میں مدد ملی ہے۔