حج 2021 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری
جموں و کشمیر قومی خبریں

کعبہ شریف کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل

غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ 9 ذی الحجہ کو عرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف پہنایا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے تیار کردہ غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی۔ 9 ذی الحجہ کو عرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف پہنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی تھی، غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔ اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے، غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا، رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔