ایران صدارتی انتخابات میں سابق جج ابراہیم رئیسی نے جیت حاصل کی۔ ان کے حریف امیدوار عبدالناصر ہمتی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے رئیسی کو فتح کی مبارک باد دی ہے۔
ایران کے صدارتی انتخابات میں 5 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار 307 افراد رائے دہی کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین سے زائد افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ایران کی وزارت داخلہ دفتر کے سربراہ جمال عارف کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے 17.8 ملین ووٹ حاصل کیے۔وہیں پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محسن رضائی نے 3.3 ملین ووٹ حاصل کیے۔
جبکہ ان کے حریف رہنما عبدالناصر ہمتی نے 24 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔60 سالہ شیعہ رہنما ابراہیم رئیسی سخت گیر نظریات کے حامل مانے جاتے ہیں ان پر امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کئی ہیں۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے نام لیے بغیر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کو مبارکباد دی۔
ایران میں 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے جمعہ کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔ تاہم ابھی حتمی نتائج آنا باقی ہیں۔