ملک بھر بالخصوص شمالی ہندوستان میں مختلف بہانوں سے مسلم نوجوانوں کو ہجوم تشدد کا شکار بنایا جاتا ہے حال ہی میں غازی آباد میں ایک بزرگ شخص کو مارا پیٹا گیا۔
راجستھان پولیس نے رکبر خان ہجوم تشدد معاملے میں ہندو رہنما نول کشور شرما کو گرفتار کیا ہے، نول کشور شرما گئو رکشا دل کا رکن ہے۔
راجستھان کی ضلع الور میں ہوئے رکبر خان ہجوم تشدد کے معاملے میں پولیس نے ہندو رہنما نول کشور شرما کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکبر خان ماب لنچنگ معاملے میں پولیس نے ہندو رہنما نول کشور شرما کو گرفتار کیا ہے، نول کشور شرما گئو رکشا دل ہندو تنظیم کا رکن ہے۔
نول کشور شرما کو پولیس نے 3 سال بعد اس معاملے میں ملزم مانتے ہوئے گرفتار کیا ہے، قبل ازیں پولیس نے نول کشور شرما کے خلاف کی جارہی جانچ کو پینڈنگ رکھ لیا تھا۔
واضح رہے کہ 20-21 ستمبر 2018 کی رات رکبر خان کے ساتھ گئو رکشکوں نے مارپیٹ کی تھی جس کے بعد رکبر خان پولیس اسٹیشن میں دم توڑ دیا تھا۔ اس معاملے میں پرم جیت سنگھ، نریش، دھرمیندر یادو اور وجے مرتی کار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔