گزشتہ ماہ 11 روزہ تنازعہ کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر گزشتہ رات دوسری بار فضائی حملے کیے جانے کے بعد جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر فائرنگ کی گئی۔
فضائی حملوں کے فوراً بعد ہی غزہ کے قریب اسرائیلی باشندوں نے راکٹ کے سائرن کی آواز سنی۔
فوج نے بعد میں کہا کہ انہیں راکٹ سے نہیں فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔
ایسوسی ایٹ پریس کے ذریعے حاصل کردہ سرویلنس کیمرہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ سے ہوا میں مشین گن فائر کئے جا رہے ہیں، تاکہ فلسطینی عکسریت پسند ہوائی جہاز کو نیچے گرا سکے۔
دوسری فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ سے نشانہ لگا کر فائر کیا گیا لیکن یہ نہیں پتہ چلا کہ وہ کہاں تک پہنچا۔
حماس کے کارکن کے ذریعے اسرائیل کی جانب آگ کے گولے داغنے کے بعد اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے کئے گئے ہیں جو گزشتہ تین دنوں سے اسرائیل کی جانب داغے جا رہے ہیں۔
فضائی حملے سے کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، جن حملوں کا شور غزہ میں سنا جا سکتا ہے۔
اسرائیل نے بدھ کے روز بھی فضائی حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ اس نے حماس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا حالانکہ اُس حملے میں بھی کسی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسرائیلی فورسز نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی رات حماس کے فوجی کمپاؤنڈ اور راکٹ لانچ سائٹ کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی کشیدگی برقرار ہے، یہاں تک کہ مصری ثالثین نے اسرائیل اور حماس دونوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے تاکہ وہ غیر رسمی صلح کو آگے بڑھا سکے۔