اسرائیلی فوج کا غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ
جموں و کشمیر

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں خاتون شہید

شدت پسند یہودیوں کے مارچ نکالنے کے درمیان اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار فلسطینی خاتون جاں بحق ہوگئی جب کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ بمباری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی خاتون نے ان پر حملے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے خاتون شہید ہوگئی۔

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا کہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب یہودی قوم پرستوں کی بیت المقدس (یروشلم) کی طرف مارچ کے اعلان اور غزہ میں فضائی کارروائیوں کے باعث کشیدگی کا خطرہ موجود تھا۔

ڈان میں شائع تفصیلی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ بیت المقدس کے شمال مشرقی قصبے ہزمہ میں فلسطینی خاتون پر فائرنگ کی گئی جس نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں گزشتہ ہفتے اسلامک جہاد کے ارکان سمیت دو فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایک اور واقعے میں مزید دو فلسطینیوں کو مارا گیا تھا۔

قبل ازیں اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ گزشتہ ماہ 21 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کی خلاف وزری کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگی طیاروں سے غزہ میں متعدد حملے کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 66 بچوں سمیت 248 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 948 زخمی ہو گئے تھے۔