فلسطین بالخصوص یروشلم میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف آئے دن احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں۔ اسرائیلی ناجائز قبضوں پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے۔
شیخ جرح محلے سے حالیہ ہفتوں میں فلسطینی مظاہرین اور پولیس کے مابین مظاہروں اور جھڑپوں کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔
سینکڑوں فلسطینی کارکنان نے یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کے ممکنہ طور پر نکالے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔
شیخ جرح محلے سے حالیہ ہفتوں میں فلسطینی مظاہرین اور پولیس کے درمیان مظاہروں اور جھڑپوں کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔
یہاں سخت گیر اسرائیلی آبادکاروں کا ایک گروپ فلسطینی خاندانوں کو ان کے اپنے گھروں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے، جس کا ساتھ اسرائیل حکام اور پولیس دے رہی ہے۔
اسرائیل اسے تنازع والی جائیداد قرار دیتا رہا ہے جبکہ فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے نے اسرائیل کی امتیازی پالیسیوں کو اجاگر کیا ہے جس کا مقصد یہودی اکثریت کے تحفظ کے لئے فلسطینیوں کو یروشلم سے باہر نکالنا ہے۔