South Africa: A woman gave birth to 10 children
جموں و کشمیر قومی خبریں

جنوبی افریقہ: ایک خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا

دنیا میں عجیب و غریب اور انسان کو حیرت میں ڈالنے والے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا جہاں فطرت سے ہٹ کر ایک خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دے کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی ایک خاتون کے اہل خانہ اور مقامی حکومت کے مطابق اس خاتون نے ایک مقامی اسپتال میں 10 بچوں کو جنم دیا۔

اس خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ ‘ہمیں اسپتال سے ایک فون موصول ہوا جس نے ہمیں پیدائش سے آگاہ کیا اور اس کی ماں گوسیم سیٹھول سے مزید تصدیق ہوگئی جو ابھی تک تکلیف میں تھیں۔ وہ اور سبھی بچے خیریت سے ہیں اور اب بھی اسپتال میں ہیں۔’

اس خاتون کے ایک رشتہ دار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ پانچ بچوں کی ڈیلیوری نارمل ہوئی جبکہ دیگر پانچ بچوں کی پیدائش سیزرنگ سے ہوئی۔

سیٹھول کے شوہر ٹیبوہو سیوتسی نے کہا کہ ان کی 37 سالہ بیوی نے دس بچوں کو جنم دیا۔ تمام بچے سات لڑکے اور تین لڑکیاں اب بھی اسپتال میں ہیں اور جب تک وہ مضبوط نہیں ہوں گے وہیں رہیں گے۔ ان کے شوہر نے مزید کہا کہ ‘مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں چاند پر ہوں اور یہ خدا کی نعمت ہے، اور یہ کرشمہ قدرت ہے’۔ انہیں پہلے سے دو جڑواں بچے بھی ہیں جو اب چھ چھ سال کے ہیں۔

‘ایکورولینی شہر کے میئر مزونڈل مسینا نے ٹویٹ کیا کہ ‘ہمیں کنبہ مل گیا ہے اور ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ بچے ٹھیک ہیں۔ ہمارے کچھ مقامی ساتھی اس خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔’
( بی بی سی سے ترجمہ شدہ )