شامی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائلوں کو مار گرایا ہے، جو منصوبہ بند طریقہ سے ملک کی سرحد کے اندر داغے گئے تھے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے داغے گئے کچھ میزائلوں کو ناکام کردیا گیا ہے۔ صنعاء نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے لبنان کی فضائی حدود کی سمت سے کئے گئے ایک میزائل حملے کا جواب دیا ہے۔ جب کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
صنعا نے وزارت دفاع کے ایک بیان کے حوالے سے کہا کہ فضائی تحفظ کے ہمارے نظام نے حملہ آور میزائلوں کو روکا اور ان میں سے کچھ کو تباہ کردیا۔