جموں و کشمیر قومی خبریں

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور کے ہاتھوں مسلم افراد کا قتل

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے مسلم خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔ ہلاک شدگان میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔

کینیڈا کی پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے تیز رفتار ٹرک کو پانچ افراد کے کنبے پر چڑھایا دیا جس میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے اور ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ انہیں صرف اس لئے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ مسلمان تھے۔

حکام نے بتایا کہ لندن کے شہر اونٹاریو میں اتوار کی رات واقعے کے بعد قریبی مال کی پارکنگ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمان خاندان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک 74 سالہ خاتون ، 46 سالہ مرد ، ایک 44 سالہ خاتون اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں۔ ایک 9 سالہ لڑکے کی حالت تشویشناک ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اہل خانہ نے درخواست کی ہے کہ وہ نام جاری نہ کریں۔

لندن کے میئر ایڈ ہولڈر نے کہا کہ ‘یہ مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل عام کا ایک واقعہ تھا۔ اس کی بنیاد ناقابل بیان نفرت ہے۔

اس قدر نفرت کی شدت ایک سوال پیدا کر سکتی ہے کہ ہم ایک شہر کی حیثیت سے کون تھے۔’
20 سالہ نیتھنیل ویلٹ مین کو فرسٹ ڈگری قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لندن کا رہائشی ویلٹ مین متاثرہ افراد کو نہیں جانتا ہے۔