Music conserts in Riadh
جموں و کشمیر قومی خبریں مسلم دنیا

سعودی عرب: الریاض میں محافل موسیقی بحال

سعودی عرب میں جمعرات تین جون سے دارالحکومت الریاض میں موسیقی کی محفلوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔

انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق ’روٹانا‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محفلوں میں ’کورونا ایس اوپیز‘ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

موسیقی کی محفلوں میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ ’توکلنا‘ ایپ پر رجسٹریشن کرانا اور جن فن کاروں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی آنہیں ’فن بکس‘ میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔

اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے "ٹویٹر” پرایک خصوصی ہدایت نامہ میں "تفریح” کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی پروگراموں کی واپسی کا اعلان کیا۔

انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کرونا پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محفلوں میں صرف 40 فیصد حاضری کی اجازت دی۔ محفلوں میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا بھی ضروری ہے۔