Medina is the healthiest city
جموں و کشمیر

مدینہ منورہ سب سے زیادہ صحت افزا شہر

عالمِ اسلام اور مسلمانوں کے انتہائی مقدس سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا ہے۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ صحت مند شہر کے لیے جتنے عالمی معیار مقرر کیے گئے تھے، مدینہ منورہ ان تمام عالمی معیار پر پورا اترتا ہے۔

واضح رہے کہ مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔ سعودی وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا۔

ڈبلیو ایچ او یونیورسٹی آف طیبہ نے اس سروے کے دوران کافی مدد کی۔ یونیورسٹی نے شہر کے مربوط پروگرام میں تنظیم کی جانب سے جائزہ لینے کے لئے الیکٹرانک پلیٹ فارم پر مناسب اور روایتی ضروریات کو ریکارڈ کیا۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی سفارش کی کہ یونیورسٹی صحت سے متعلق شہروں کے پروگرام میں حصہ لینے کے خواہشمند دیگر قومی سٹی ایجنسیوں کو تربیت فراہم کرے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبد العزیز اسرانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی نے 22 سرکاری، شہری، خیراتی اور رضاکار ایجنسیوں کی نمائندگی کرنے والے 100 ممبروں کی نگرانی کی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق "ایک صحتمند شہر وہ ہے جو جسمانی اور معاشرتی ماحول کو مستقل طور پر بہتر بنارہا ہو اور معاشرتی وسائل کو بڑھارہا ہے جو لوگوں کو زندگی کے تمام کام انجام دینے اور اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہو۔