قومی خبریں

سو روپے کے پرانے نوٹوں پر پابندی

یہ فیصلہ صرف نئے نوٹ کو چلن میں لانے کے لیے کیا گیا ہے نوٹ واپسی کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جنرل منیجر نے بتایا کہ مارچ کے بعد سے 100 روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گے۔ ان کی جگہ اب نئے 100 روپے کے نوٹوں کو استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 100 روپے کے پرانے نوٹ واپس لے لیے جائیں گے کیونکہ زیادہ تر نوٹ جعلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ’ زیادہ تر نوٹ جعلی ہونے کی وجہ سے 100 روپے کے پرانے نوٹوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹ واپسی کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ فیصلہ صرف نئے نوٹ کو چلن میں لانے کے لیے کیا گیا ہے۔